پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ بنی گالہ جانا چاہتے ہیں ؟ اسلام آباد پولیس نےخود طریقہ بتا دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی کال پر بنی گالہ پہنچنے والے کارکنوں کو ر وکنے کیلئے تعینات پولیس اور ایف سی کی نفری سے بچنے کیلئے مظاہرین نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار فی کس بندہ 500روپے لے کر کارکنان کو بنی گالہ جانے دے رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی ورکرز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار فی کارکن 500روپے لے کر خان کی رہائش گا ہ جانے کی اجازت دے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو 100روپے لے کر جیالے کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال میں وفاقی دار الحکومت اسلام آبا د اور جڑواں شہروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نجی سکول منیجمنٹ کی جانب سےجڑواں شہروں میں منگل اور بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔نجی سکول منیجمنٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اپنے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت نے 2دھرنے کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کئے ہوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…