جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا دھرنا سِر پر سوارہوگیا،حکومت نے وہ کام بھی کردیا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ(آئی این پی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ اسلام آباد ہر حالت میں ہزاروں کی تعداد میں پہنچنے کی کال پر حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت نے جی ٹی روڈ اور پشاور اسلام آباد موٹر وے اٹک خیرآباد پل اور حضرو کے قریب موٹر وے پر اٹھارہ سے تیس مقامات پر کینٹینراور مٹی اورریت کے ڈھیر لگا کرہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ اور رات گئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مابین زمینی رابطے منقطع کردئیے۔ جس کی وجہ سے عوام تاجروں مریضوں خواتین اور بزرگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح پنجاب کی حددو میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس اور فرنٹیر کانسٹیبلری کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب وزارت داخلہ اسلام آباد اور حکومت پنجاب نے وزیر اعلی پرویز خٹک کی مانکی شریف میں اپنے خطاب میں زبردستی ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ زبردستی اسلام آباد پہنچنے کے اعلان کے بعد نئی حکمت عملی وضع کرلی اور اس سے پنجاب اور اسلام آباد پر زبردستی چڑھائی اور سیکورٹی معاملات قرار دیکر خیبرپختونخواکے تمام زمینی راستے منقطع کردئیے رات گئے کنٹینر لگا کراور مٹی اور ریت کے ڈھیر جگہ جگہ لگا کرجی ٹی روڈ پر اٹھارہ مقامات او ر موٹر وے ایم ون پر بھی اٹھارہ سے بیس مقامات پر مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی اور پولیس اور فرنٹیر کانسٹیبلری کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اس دوران جی ٹی روڈ اور موٹروے کی بندش کی وجہ سے عوام خصوصا مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ اورکئی ایمولنس گاڑیاں مجبورا واپس ہوگئی

جبکہ راولپنڈی کی ایک خاتون جو مردان میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ اور جس کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے راولپنڈی میں ادا کرنی تھی بدقسمت کی میت بھی پنجاب نہ جاسکی۔ اور اس کی میت واپس مردان روانہ کردی اور فیصلہ کیاگیا اس کومردان میں سپر دخاک کیا جائے گا۔اسی طرح جی ٹی روڈ صرف پیدل افراد کے لیے کنٹینر کے پاس معمولی سے جگہ چھوڑی گئی۔ تاہم جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑے کرنے کی وجہ سے عوام کو اپنے منزل مقصود تک پہنچنے میں بڑی مشکلات درپیش آئی۔ اور کئی میل کا پید ل سفر کرنا پڑا۔ کنٹینر تاحکم ثانی لگے رہے گئے اور شاہد تین نومبر تک یہی صورت حال رہی گئی۔جبکہ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے برہان انٹرچینج پرتحریک انصاف کے کارکنوں پروزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کی موجودگی میں شدید شلینگ کی گئی جس سے تحریک انصاف کےدرجنوں کارکن بے ہوش ہوگئے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مشتعل ہوکربرہان انٹرچینج پرموجود جھاڑیوں کوآگ لگادی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…