منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی جانب سے تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کے اشارے ،شاہ محمودقریشی نے وجہ بتادی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آباد(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین عمران خان کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ یا کسی دوسری طاقت کے کردار سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسے پروپیگنڈا قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایسے پراپیگنڈے 2014 کے دھرنے کے دوران بھی کیے گئے جو جھوٹ ثابت ہوئے اور آج بھی وہی جماعتیں اس کام میں ملوث ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کے حق میں ہے اور ہم آئین کو مانتے ہیں لہذا ہم جس طاقت پر انحصار کرتے ہیں وہ اللہ اور عوام کی طاقت ہے۔عمران خان کی جانب سے حال ہی میں تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کے اشارے پر گفتگو کرتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جو جمہوریت میں نہیں کیے جاتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ راستے بند کرکے اور کنٹینرز لگا کر ٹکراؤ کی کیفیت حکومت نے بظاہر خود پیدا کی ہے۔اس سوال پر کہ گذشتہ دنوں میں کیا حکومت کی طرف سے آپ سے کسی قسم کا رابطہ کیا گیاشاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ رابطہ تو وہاں ہوتا ہے جہاں پر دو جماعتوں میں مک مکا ہو اور تحریک انصاف مک مکا والی جماعت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے رابطہ کیا تو ہم دو شرائط پیش کریں گے، جن میں پہلی اور بنیادی شرط پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کا ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بل ہے جسے پارلیمنٹ سے منظور کرکے اْس پر ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔جب شاہ محمود قریشی سے یہ پوچھا گیا کہ 2 نومبر کو عمران خان کس طرح سے دھرنا کریں گے اور ریڈ زون کیسے جائیں گے اور کیا یہ بھی ممکن ہے کہ یکم نومبر کو وہ سپریم کورٹ جائیں اور پھر واپس ہی نہ آئیں؟ تو انہوں نے کہاکہ میں اس سوال کو آپ کی رائے سمجھتا ہوں اور اس پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائیگا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت جانے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی صورت میں عوام سے رابطہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے جس کو کوئی نہیں چھین سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…