ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چاند نظر نہیں آیا، بروز بدھ 2نومبر کو یکم صفر المظفرہوگی، مفتی منیب الرحمن

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفر1438 ؁ء کا چاندآج نظر نہیںآیااور یکم صفربدھ 2نومبر کو ہوگی ۔دریں اثناپیرکو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان :مولانا اسد دیوبندی ، قاری نذیراحمد نعیمی،مولاناصابر نورانی،مولانا محمد شبلی، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ عبدالرشید ا ورسپارکو کے غلام مصطفیٰ نے شرکت کی ۔ملک بھر میں کسی بھی مقام سے رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمۂ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعۃ الرشید کے شعبۂ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم بدھ 2نومبر کو ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…