منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت مان گئی ،تحریک انصاف کو خط لکھ دیا،تفصیلات منظر عام پر

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی)اب بھی پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت تیار ہے۔ حکومت نے عدالتی حکم کے تحت تحریک انصاف کو خط لکھ کر بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ مخصوص جگہ پر اپنی سیاسی سرگرمی کر لیں،وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے سیاسی احتجاج کا حق استعمال کریں۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن (این بی ایف) میں ایرانی کلچرل قونصلیٹ کے تعاون سے قائم کردہ ’’گوشہ حافظ شیرازی‘‘ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے کو نہیں مانتے، وہ وزیراعظم،سپیکر، الیکشن کمشن، نیب، عدالت کسی کو نہیں مانتے، یہ انداز درست نہیں، وہ پہلے بھی چار ماہ سے زائد وقت تک دھرنا دیئے بیٹھے رہے انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا۔ اب بھی پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت تیار ہے۔ حکومت نے عدالتی حکم کے تحت تحریک انصاف کو خط لکھ کر بھی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ مخصوص جگہ پر اپنی سیاسی سرگرمی کر لیں تاہم مریضوں ،

طالب علموں، تاجروں اور شہریوں کے حقوق سلب نہ کریں۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے سوال پر عرفان صدیقی نے کہا کہ گورنر راج نہیں لگے گا البتہ پاکستان اور اس کو درپیش حالات کے تناظر میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا لب و لہجہ مناسب نہیں۔ جب عدالتیں اور ادارے موجود ہیں تو ہمیں ان کی رہنمائی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ قبل ازیں انہوں نے ایران کے قومی شاعر حافظ شیرازی سے منسوب ’’گوشہ حافظ شیرازی‘‘ کا ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کے ہمراہ افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان مذہب، تاریخ، ثقافت اور دیگر حوالوں کے علاوہ مشترکہ علمی و ادبی میراث کے رشتہ میں بھی بندھے ہیں۔ حافظ شیرازی، سعدی شیرازی، فردوسی، جامی اور رومی سمیت بے شمار ناموں سے ہم سب بخوبی واقف ہیں جن کے شعری سرمایہ سے برصغیر میں مختلف شعبوں میں استفادہ کیا گیا۔ اس علمی و ادبی مشترکہ میراث کو فروغ دے کر دونوں ممالک ہر سطح پر ایک دوسرے کے اور بھی قریب آ سکتے ہیں۔ مشیر وزیراعظم نے ایران کی جامعات اور اداروں میں علامہ اقبال سمیت دیگر ممتاز پاکستانی شعراء اور اہل علم سے منسوب کر کے گوشے قائم کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ فارسی سمیت دیگر زبانوں کی کتب کے اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں ترجمہ کے لئے دارالترجمہ قائم کر دیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مزار قائد کے گنبد پر ٹائیلوں کا کام ایرانی ماہرین نے کیا تھا۔ ان کی تبدیلی کے لئے بھی ایرانی بھائیوں نے دوبارہ تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ حافظ شیرازی اور علامہ اقبال کی صورت علم و ادب کی روشنی مشرق سے دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ اس موقع پر ایرانی کلچرل قونصلر شہاب الدین درائی، نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بھی خطاب کیا جبکہ نمایاں کارکردگی پر جائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق، سیکرٹری این بی ایف آفتاب سومرو، عظیم اقبال اور محمد آصف نور کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…