لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ طاقت کااستعمال کسی مسئلے کاحل نہیں ہے بلکہ طاقت کے استعمال سے تبدیلی لانے کی کوششیں سازش ہوسکتی ہیں تاکہ ملک میں انتشارپھیلے لیکن اس کاملک کونقصان ہوسکتاہے ۔ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاکہ پاکستانی سیاست میں گالم گلوچ کاکلچربھی تحریک انصاف نے متعارف کرایااوراس خراب کلچرکی وجہ سے آج پاکستان کے عوام اس جماعت سے نالاں اوراس کومستردکرچکے ہیں ۔
پاکستان کے معروف ایٹمی سیائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہاہے کہ جمہوریت میں آج تک میں نےدنیاکے کسی بھی ملک میں نہیں دیکھاکہ جمہوریت کے نام پرشہروںکوبندکرکے اپنے ہی شہریوں کے لئے عذاب بنادیاجائے ۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی شہروں کوبندکرنے کی دھمکی اورعمل جمہوری اقدارکے خلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارحاصل کرنے کی جلدی میں تحریک انصاف ایسے دورنااندیش فیصلے کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کوآئندہ الیکشن کاانتظارکرناچاہیے اورعوام کے پاس جاکرمینڈیٹ حاصل کرے اوراگرعوام اس پراعتماد کریں تووہ پھراحتساب کابے لاگ سلسلہ شروع کرے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے آتی ہے اس کےلئے جمہوری طریقہ یہی ہے کہ انتخابات کاانتظارکیاجائے ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عمران خان کو سرپرائز دیدیا
30
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں