پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے خیبرپختونخوا کو ایسی پیشکش کردی جس کے بعد سفر کا تصور ہی بدل جائیگا،حیرت انگیز انکشاف،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے خیبرپختونخواکوالیکٹرک کار کی پیشکش کی ہے جس کا سارا سسٹم سولر پر ہو گا۔ اس پیشکش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین سٹورج کٹ بھی دے رہا ہے جو خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاحت کے شعبے میں بھی کافی پوٹینشل ہے۔ ملک کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے رہے ہیں اور سیاح کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ حکومت صوبے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دے رہی ہے۔ ہم چارسدہ249 سفیون گڑھی اور دیگر مقامات پرتھیم پارک بنا رہے ہیں اور سیاحوں کو بوٹنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپنیوں نے توانائی 249 ہائیڈرو پاور249 اکنامک زون اور چین اور خیبرپختونخوا کے دورمیان بزنس ڈائیلاگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہر کی