لاہور(این این آئی)قومی ائیر لائنز کی پریمیئر سروس کی ائیر ہوسٹس کو لندن سے قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ، ائیر ہوسٹس مہوش نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائنز کی ائیرہوسٹس مہوش جب پریمئیر سروس کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی تو اطلاع ملنے پر اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 قیمتی آئی فون جبکہ 1 قیمتی سام سنگ موبائل فون برآمد ہوا ۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد دوران تفتیش ائیر ہوسٹس مہوش نے کسٹمز حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے سوچتے سمجھتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش کی ہے اور وہ براہ راست خود اس میں ملوث ہے۔اعتراف جرم پر پی آئی اے حکام نے ائیر ہوسٹس مہوش کو نوکری سے نکال دیا جس کے احکامات ڈپٹی جنرل مینیجر ہیومن ریسورس برائے فلائیٹ سروسز عبدالحق ہالپوتہ نے جاری کیے ہیں۔
پی آئی اے ائیر ہوسٹس کا ایسا شرمناک کام کہ نوکری سے فارغ کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































