جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

جعلی خبر کا معاملہ ، وزیر داخلہ چوہدری نثار حرکت میں،وزیراعظم کے دو قریبی افسران بچ نکلے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی جعلی خبر لیک کرنے کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے دوبارہ سے تحقیقات کو سنبھال لیاہے اور ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قریبی دوافسران کے انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈا سے رابطے کہیں بھی ثابت نہیں ہوئے ۔ خبر فراہم کرنے والے کی تلاش جدید سائنسی انداز سے کی جارہی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بہت سے عناصر اپنے ذاتی معاملات سیٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو استعمال میں لاکر غلط فہمیاں پید اکرنے کی جوکوششیں کررہے ہیں اسے بھی چیک کیاجارہاہے کیوکہ اس طرح سے تفتیش کا رخ موڑنے کا تاثر بھی بن رہاہے ۔اس طرح کی ایک خبر گزشتہ دنوں گھڑی گئی کہ سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے بی بی سی کو دیئے گئے متنازع انٹرویو کے نکات وزیراعظم کے پریس سیکرٹری نے دیئے تھے حالانکہ وہ ان دنوں پنجاب میں او ایس ڈی تھے ۔ ذمہ دار ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہر طرح سے ایک شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کررہے ہیں اور ان پر کسی بھی طرف سے تفتیش کومرضی کا رخ دینے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتاکیونکہ سول اور ملٹری قیادت کی میٹنگ کے بعد تفتیش اور تحقیق کی ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی تھی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم آفس کے ایک اعلیٰ افسر کو مختلف اطراف سے ان میٹنگز کا حصہ بنانے کی خبریں مارکیٹ کی گئیں ، تحقیق میں یہ بات بھی واضح طور پر سامنے آچکی ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلقہ اس طرح کی میٹنگز میں کبھی بھی شریک نہیں ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…