کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی جنر ل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اور شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ کی انتظامیہ نے پی آئی اے کی حج آپریشن کے دوران کارکردگی کو سراہا ہے۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن کے دوران حجا ج کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر پر پی آئی اے کوسعودی اتھارٹی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ حج آپریشن سے منسلک پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی ایک ٹیم کی صورت میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے ، قبل از حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 92.2 فیصد جبکہ بعد از حج آپریشن کے دوران 98 فیصد رہا ۔ انہوں نے کہا کہ 51 ہزار سے زائد حجاج کو خدمات فراہم کرنے کے بعد نومبر کے پہلے ہفتہ سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن کیلئے تیاریا ں زور وشور سے جاری ہیں۔