اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ادیب و مذہبی شخصیت انتقال کر گئیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ادیب و مذہبی شخصیت حضرت میاں محمد سعید شاد 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر تھے ، انہوں 12کتابیں لکھیں۔جن میں ان کی مشہور کتب حب رسول ﷺ سانحہ کرب و بلا لا اف خطبات شیر ربانی تھیں، ان کے کالم کئی اخباروں میں چھپتے رہے ، ان کے اولاد میں پانچ بیٹے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ، جبار مرزا ، غلام عبدالستار عاصم ،ڈاکٹر وزیر حسین شاہ، عبدالغفور منہاس ، محمد حفیظ اللہ چودھری ، اور دیگر لوگوں نے ان کی وفات پر گہررنج و افسوس کا اظہار کیا اور دعابھی دی، ان کا کہنا تھا کہ میاں سعید نے ہمیشہ خدمت خلق اور نیک کاموں میں اپنی زندگی صرف کر دی،وہ ہمیشہ بھلائی کا علم لوگوں میں منتقل کر تے رہے اور انہوں نے انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،دعا ہے کہ اللہ انہیں اپنے اجوارحمت میں جگہ دے، ان کو مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔