پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ کی تقسیم سب سے پہلے کس نے کی ،تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ۔۔۔! فاروق ستارکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آئی این پی) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کی تھی،آج راستے بند کرکے ہمیں پھر دیوار سے لگایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے جگر نہیں ختم ہوں گے ، ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کا حق بھی رکھتے ہیں ۔ وہ اتوار کو منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ آج یہ کہا گیا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کے تیر چلیں گے اور پتنگ کٹے گی ،مگر ہم یہ کہیں گے کہ آپ کے تیر ختم ہو جائیں گے لیکن ہمارے جگر ختم نہیں ہوں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کی تقسیم سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے کی ہے اور سندھ کے عوام کو آج تک غلام بنایا ہوا ہے ۔ سندھ کو کسی اور نے نہیں بلکہ آپ کی پالیسوں نے تقسیم کیا ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کا حق بھی رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اگلا اجلاس عزیز آباد لال قلعے میں کریں گے اور دنیا کی کوئی طاقت بھی لال قلعے میں اجلاس سے نہیں روک سکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن سچائی کی سر بلندی ہے اور یہ کسی کی میراث نہیں ہے۔ طاقت کے نشے میں کچھ کوگوں نے ٹرک میں بیٹھ کر ٹرک ٹھرک جھاڑی ہے اور آج ہمیں دیوار سے لگانے والوں کے آباؤ اجداد انگریزوں کے تلوے چاٹتے تھے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کہ ہم نے جس دن طے کر دیا کہ صوبہ بنانا ہے تو بنا کر بھی دکھائیں گے۔ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے تاریخی دھرنا دیں گے۔ ہمارا خورشید میموریل ہال اور املاک واپس کی جائیں اور نائن زیرو کھول کر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کی تقسیم کی وجہ ہے اسے ختم کریں اور اگر منصفانہ مردم شماری ہوئی تو سندھ کی تقسیم ختم ہو جائے گی۔ سندھ میں 2انتظامی یونٹ بنائیں گے۔ پولیس ، رینجرز اور فوج میں کراچی والوں کو نوکریاں دی جائیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…