جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کور کمانڈرز کانفر نس کا اعلامیہ حکومت کیلئے خطر ے کی گھنٹی ،کیا ہونیوالاہے؟شیخ رشید نے پیش گوئی کردی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفر نس کا اعلامیہ حکومت کیلئے بھی خطر ہ کی گھنٹی ہے ‘(ن) لیگ چاہتی ہے انکو کوئی دھکے دیکر حکومت سے نکال دے ‘ عمران خان ہی پاکستان میں شیر کے ’’شکاری ‘‘ہیں اور اب فیصلے عدالتوں میں ہی ہونے ہیں ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد سامنے آنیوالے انکشافات کے بعد نوازشر یف رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں وزیر اعظم کیسے رہ سکتے ہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ وہ ابھی سے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ نومبر میں فیصلے کہیں اور نہیں سڑکوں ہی ہونے ہیں اور عمران خان احتجاج کیلئے جو بھی تاریخ فائنل کر یں گے ہم انکے ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس اب بھی وقت ہے وہ اپنی سیاست پر نظر ثانی کر یں وہ سیاست کیلئے جلسے کررہے ہیں مگر انکو چاہیے وہ پانامہ لیکس پر قوم کی آواز کے مطابق بات کر یں کیونکہ قوم اب نوازشر یف کا احتساب اور کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں دیکھنے چاہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…