پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیرداخلہ چوہدری نثار علیل،ہسپتال پہنچ گئے،ڈاکٹروں نے آپریشن کافیصلہ کرلیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا ہرنیوں کاآپریشن آئندہ ہفتے پاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) میں ہوگا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی معمول کا طبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو درد کی شکایت ہوئی جس پر وہ اپنا طبی معائنہ کرانے پمز ہسپتال پہنچے،جہاں ڈاکٹروں نے ان کے مکمل چیک اپ کے بعد ہرنیوں کی بیماری کی تشخیص کی اوروزیرداخلہ کو فوراً ہرنیوں کا آپریشن کرانے کی ہدایت کی،جس کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا آپریشن آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی بیماری کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے آپریشن سے قبل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور قومی سلامتی کے اجلاس کے حوالے سے نجی اخبار میں چھپنے والی خبر کے حوالے سے ابھی تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کریں گے۔قبل ازیں ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان جب پمز ہسپتال اپنا معائنہ کرانے کیلئے پہنچے تو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار وہاں پہلے سے ہی اپنا طبی معائنہ کرانے کیلئے موجود تھے تاہم ڈاکٹروں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات تجویز کرکے گھرجانے کی اجازت دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…