بڑے اتحاد نے عمران خان کے اسلا م آباد دھرنے کی حمایت کردی

16  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(این این آئی )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کے مطالبات جائز اور طریقہ احتجاج جمہوری ہے،عوام اور حکومت میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں، کرپشن کے خلاف احتجاج کو روکنے کیلئے سب چور اکھٹے ہورہے ہیں،موروثی اور خاندانی سیاست نے حقیقی جمہوریت کا راستہ روک رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوا ر مدینہ میں سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے مفتی محمد حبیب قادری، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ، راؤ حسیب احمد اور علامہ جاوید نوری نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جمہوریت نے عوام کو احتجاج کا حق دیتی ہے۔ 65خاندان 65سالوں سے عوام اور ملک پر مسلط ہیں۔ بیڈ گورننس نے سرکاری ادارے مفلوج کردیئے ہیں۔ اپوزیشن کے احتجاج سے جمہوریت نہیں کرپٹ حکومت ڈی ریل ہو گی۔ پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیکر قوم کے دل جیتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت سے جنگی جرائم کا جواب مانگے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر ، سکول ، املاک اور فصلیں تباہ کررہی ہے۔ مسلم حکمران شام اور یمن میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ امت مسلمہ کو آپس میں لڑا کر کمزورکیا جارہا ہے۔ وحد ت امت ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔ حکومت بھارتی کی ریاستی دہشتگردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…