نواز شریف ، عمران خان کی وجہ سے گھر نہیں جائیں گے بلکہ وزیر اعظم کو یہ لوگ گھر بھیجیں گے‘ سینئر تجزیہ نگار کا حیران کن دعویٰ

16  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن دعویٰ کر دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار حامد میر نے کہا ہے کہ 30اکتوبر کا دھرنا عمران خان کی سیاسی زندگی کا ایک بہت بڑا چیلنج اور جوا ہو گا ،اس کے بعد ان کے پاس واپسی کا راستہ نہیں ہو گا۔میرا اندازہ اور یقین ہے کہ عمران خان کی وجہ سے نواز شریف نہیں جائیں گے۔اگر وہ جائیں گے تو اسی طرح جائیں گے جس طرح یوسف رضا گیلانی گئے تھے۔کیونکہ اصل جو معاملہ ہے اس کا اور نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔عمران خان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا

کہ حکومت کو معلوم ہے کہ سیرل المیڈا کو خبر کس نے دی ہے۔صحافی کو ربانی کا بکرا بنانے کی بجائے خبر لیک کرنے والے کو پکڑا جائے۔آئین اور قانون کے مطابق صحافی اپنے سورسز بتانے کا پابند نہیں ہے۔انکوائری غیر جانبدارانہ ہونی چاہئے۔حامد میر نے کہا کہ جب وزیر اعظم احتساب سے بھاگیں گے اور الزام کا جواب دلیل سے دینے کی بجائے الزام سے دیں گے تو پھر آپ کو مشکوک ہی سمجھا جائے گا۔انہیں اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنا چاہئے۔حامد میر نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے کچھ مرکزی رہنما جن سے میری بات ہوئی ہے، 30اکتوبر کے دھرنے کے حوالے سے ان کے کچھ تحفظات ہیں۔ہو سکتا ہے دھرنے کی تاریخ تبدیل ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…