اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کس کی پراپرٹی ہے؟خواجہ اظہارالحسن کادوٹوک اعلان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ ہم مہاجروں اورایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم نہیں ہونے دینگے،ایم کیوایم کارکنان کی پراپرٹی ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتاہمارے بچے بھی ایم کیوایم کاحصہ ہیں ہم تحریک کوڈوبنے نہیں دینگے بلکہ اسے پیروں پرکھڑاکرینگے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان16 اکتوبر کو شاندار لیبرورکرزاجلاس منعقدکرینگی۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزپیرالہیٰ بخش کالونی میں منعقدہ لیبرڈویژن کے عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں لیبرڈویژن سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے عہدیداران،کارکنان اورسی بی اے یونین عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان سیدفیصل سبزواری،زاہدمنصوری اور لیبر ڈویژن کے ذمہ داران نے بھی موجودتھے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اپنے رویئے اور نظم وضبط پرتوجہ دیں اورتحریک کے بنیادی فلسفے کے مطابق اپناحصہ ڈالیں۔ایم کیوایم میں فیورٹ ازم اورخوشامدکاسلسلہ اب بندکیاجائے گاماضی میں ہونے والی غلطیوں کاازالہ کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ جلد100روزہ عوامی خدمت مہم شروع کی جارہی ہے جس میں تمام سوک ادارے ملکرشہرکی صفائی ،سڑکوں سمیت تمام امورانجام دینگے۔ کارکنان اور شہری بھی اس 100روزہ مہم میں حصہ لینگے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازش ہورہی ہے ہم نے 22اگست کے بعدبھی اس سازش کوناکام بنایاتھااوراب بھی بنائینگے۔رابطہ کمیٹی نے رکن فیصل سبزواری نے کہاکہ فیس بک اورٹوئٹرسے انقلاب نہیںآتے ورنہ عمران خان وزیراعظم ہوتے۔انقلاب جدوجہد،اتحاداورمشن پرعمل سے آتاہے ، ایم کیوایم پاکستان نظریہ عملیت پسندی اورحقیقت پسندی پرکاربندہے اسے اصل شکل میں لاکر حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہدکے کارفرماہیں۔جلدہم سب اتحادسے ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ ہم اپنی قوم کومایوس نہیں کرینگے ،استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں ظلم بندنہ ہوااورایم کیوایم کوختم کرنے کاعمل جاری رہاتوانتہائی فیصلے پر غور کرینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کوئی کچھ بھی کرے ہم ایم کیوایم کوتقسیم نہیں ہونے دینگے خواہشات کرنے والے مایوس ہونگے،22اگست کوگرفتارہونے والی بہنوں کے جسمانی ریمانڈ کی تکلیف محسوس ہوتی ہے ایم کیوایم شہداء ،اسیروں اوروفادارکارکنوں کی پارٹی ہے قائم ودائم رہینگی۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے حق پرستوں کے لئے بھرپورکردار ادا کیا ہے اس لئے آج انہیں عزت سے مخالفین بھی پکاررہے ہیں انشاء اللہ مہاجروں کے مسائل حل بھی ہونگے اورایم کیوایم کے بنیادی فلسفہ پربھی عمل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…