خیبرایجنسی (آن لائن) خیبرایجنسی کے بازار خاخیل میں احسن لشکر کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ رضاکار جاں بحق ہو گئے اتوار کی شام بازار خاخیل میں امن لشکر کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ رضاکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی جاری ہے
افغان نیشنل آرمی اور اتحادی افواج نے افغان صوبہ پکتیکا کے علاقہ اورگون میں ایک کارروائی کے دران قاری اجمل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔قاری اجمل حکومت پاکستان کو مطلوب تھااور 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ آپریشن کے دوران ناصیر وزیر کو دو ساتھیوں سمیت زندہ گرفتار کرلیا گیاہے۔واضح رہے کہ قاری اجمل لشکرجھنگوی پنجاب کا اہم کمانڈر تھا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم حملے کے بعد وزیرستان آکر تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ میں شامل ہوگیا تھا اور ناصیر وزیر تحریک طالبان وزیرستان حکیم اللہ گروپ کا اہم کمانڈر ہے جس کو اورگون علاقہ سروبی میں آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔
افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،پاکستان اور افغانستان نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جبکہ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہیں ، افغان مہاجرین ہمارے بہن بھائی ہیں انکی باعزت وطن واپسی میں خصوصی دلچسپی ہے جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی ، حال ہی میں افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔