جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مودی اوریہ شخص اقتصادی راہداری منصوبے کوثبوتاژکرناچاہتے ہیں ،سنیئررہنماکے بیان نے نئی بحث چھیڑدی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آئی این پی)صو با ئی وزیر قا نون پنجاب را نا ثناء للہ خاں نے کہا کہ لندن میں ایک مرتبہ پھر چلے ہو ئے کار توسوں کا مجمہ لگ گیا ہے شیخ شیطان گھٹیا انسان ہے اور حر کتیں بھی گھٹیا ہی کر ے گا یہ وہ نا فرمان ٹو لہ ہے جس نہ اپنی عزت کا احساس ہے نہ پا کستان کی عزت کا مودی اور شیخ رشید کا ایک ہی ایجنڈا ہے دونوں سی پیک منصو بے ثبو تاڑ کر نا چا ہتے ہیں اسلام آباد بند کر نے کا مطلب پا کستان بند کر نا ہے کسی کو ایسی گھٹیاحر کت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے عمران خان کا نا پاک ایجنڈا کبھی کا میاب نہیںہو گا۔ وہ گزشتہ روز یہان میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں محرم الحرام کے حوا لے سے سکیورٹی کے تمام انتظا مات مکمل ہیں یو م عا شور کے موقعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کیے گئے ہیں پھر بھی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جتنی زیادہ ہو سکے احتیاط کر یں دہشت گردوں کا نہ تو کو ئی دین ہو تا نہ کو ئی مذہب۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ہمارا اس طرح سے ساتھ نہیں دے رہیں جس طرح ان کو دینا چاہیے ،پی ٹی آئی کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کے معاملے میں ہم نے سولو فلائٹ ہی کرنی ہے اور ہم کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر یہ کام نہیں کر سکتے ، پارٹی کے 70فیصدر لوگ عمران خان کے پارلیمانی پارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے مخالف تھے ، پارٹی میں دھڑے بندیاں اور اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ، 30اکتوبر کو اسلام آباد میں 30ستمبر سے بھی زیادہ عوام اکٹھی کر کے دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سنٹرل پنجاب کے 9اضلاع سے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان ، ایم پی اے شعیب صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ مخالف جماعتیں کہتی ہیں کہ پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں عدم شرکت اور اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کر کے عمران خان سولو فلائٹ کر رہا ہے لیکن یہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ ہم نے اسلام آباد بند کرنے کے معاملے پر سولوفلائٹ ہی کرنی ہے کیونکہ ہم کسی بھی پارٹی کے ساتھ مل کر یہ کام نہیں کر سکتے ۔ دوسری اپوزیشن جماعتیں ہمارا اس طرح سے ساتھ نہیں دے رہیں جس طرح ان کو دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 70فیصد لوگ عمران خان کے پارلیمانی پارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی مخالفت میں تھے اور صرف 30فیصد حمایت میں تھے ۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں ایسی منافقت نہیں کر سکتا کہ ایک ایسا شخص جس کو میں آئینی وزیر اعظم ہی نہیں مانتا، اس کے ساتھ ہاتھ ملاؤں اور اس کی ہاں میں ہاں ملاؤں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیاں اور اختلافات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں ، اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں ، پوری پارٹی متحد ہے ، 30اکتوبر کو 30ستمبر سے بھی زیا دہ عوام اکٹھی ہو گی ۔انہوں نے 30ستمبر کے رائیونڈ جلسے کی کامیابی پر ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے کارکن حتمی معرکے کی تیاری کریں اور 30اکتوبر کو سنٹرل پنجاب کے 9اضلاع ریکارڈ تعداد میں اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…