پاکستان کے اہم ترین شہر میں دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام میں دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ ناکام بنادیا۔ ایک خودکش بمبار کو اس کے دو سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار رینجرز نے دہشت گردی کے ایک اور بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ محرم الحرام میں دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کے ذریعے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی منصوبہ بندی کی تھی۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے اورنگی میں کارروائی کی اور خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار خودکش حملہ آور کے دو سہولت کاروں کو بھی دھرلیا گیا۔ حساس ادارے سندھ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کے حوالے سے الرٹ جاری کر چکے ہیں جس کے بعد صوبے میں رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے پہلے سے زیادہ متحرک ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پرائیویٹ حج سکیم2027ءمیں درخواستیں دینے والے عازمین کے لئے خوشخبری
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ



















































