بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )توہین مذہب کے الزام میں سزا یافتہ غیر مسلم خاتون آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سے دوبارہ سماعت کا آغاز کر ے گی آسیہ بی بی کے وکیل کے مطابق سزائے موت کے خلاف اپیل پر 13 اکتوبر کو اسلام آباد میں سماعت ہو گی۔ آسیہ بی بی پاکستان میں سزا پانے والی پہلی غیر مسلم خاتون ہیں۔ آسیہ بی بی کے وکیلسیف الملوک ایڈووکیٹ نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا تین رکنی فل بنچ کارروائی کرے گا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب ثنار کی سربراہی میں بنچ قائم کیا گیا ہے اور اس کے دیگر ارکان میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس منظور اے ملک شامل ہیں۔آسیہ بی بی نے گذشتہ برس جنوری میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں موت کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت گذشتہ برس جولائی میں کی اور ان کی اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیل پر حتمی فیصلہ تک سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔سیف الملوک ایڈووکیٹ کے بقول آسیہ بی بی کے خلاف توہین مذہب کا فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی نے ہائی کورٹ میں اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ مقامی عدالت نے توہین رسالت کے جرم میں سزا سناتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے انھیں سزا سنا دی تھی جو قانون کی نظر میں قابل پذیرائی نہیں ہے۔2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی اور ماتحت عدالت کی جانب سے انھیں دینے جانے والی سزا کو برقرار رکھا۔آسیہ بی بی کو 2010 میں صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔آسیہ کے خلاف جون 2009 میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…