اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہورمیں زیرتعمیراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں مبینہ طور پر سست روی، غیرمعیاری اور ناقص کام کے باعث بیدخل کی گئی کنسٹرکشن کمپنی ’’مقبول کالسن جے وی‘‘ نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں جس کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔کنسٹرکشن کمپنی نے اپنے دفاع کے لئے پاکستان کی نامور لا فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں ۔ایک قومی اخبارکی تحقیقاتی رپورٹ میں حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق کنسٹرکشن کمپنی نے اپنے اوپر لگائے گئے غفلت کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لئے منصوبے پر کئے گئے کام کی تمام دستاویزات، تصاویر اور وڈیوز کو ٹھوس شواہد کے طور پر مرتب کر لیا ہے۔عدالت سے رجوع کیلئے تیار کئے گئے کیس میں منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبے تکنیکی طور پر ممکن ہی نہ تھا۔ اسے سیاسی مقاصد اور غیرحقیقی خواہشات کے حصول کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر کی بنیادی وجہ اس کے ڈیزائن میں بار بار کی کی گئی تبدیلیاں ہیں کیونکہ منصوبے کا ڈیزائن آغاز کے وقت ہی مکمل نہ تھا۔اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے کمپنی کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے غیرقانونی نوٹس جاری کیا گیا اور غیرقانونی طور پر پرفارمنس گارنٹی ایک ہی دن میں وصول کی گئی۔ اس سے قبل سول عدالت نے بھی کمپنی کی درخواست پر اسکی طرف سے کیے گئے کام کا جائزہ لینے اور پیمائش وغیرہ کیلئے کمشنر کا تقرر کیا تھا تاہم اسکے باوجود ایل ڈی اے نے کمپنی کی پرفارمنس گارنٹی ضبط کرتے ہوئے90 کروڑ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لیے۔کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کے بعد منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ اس سے قبل سول سوسائٹی کی طرف سے دائر درخواست پر بھی اعلیٰ عدلیہ نے میٹرو ٹرین منصوبے پر11تاریخی مقامات کے قریب تعمیراتی کام روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے اور پنجاب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس کی سماعت کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے فل بینچ تشکیل دےدیاہے ۔
اورنج لائن میڑوٹرین منصوبہ مزید تاخیرکاشکارہونے کاخدشہ ۔۔۔بڑی کمپنی نے بے دخلی پرانتہائی اقدام اٹھادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































