بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ممتاز عالم دین جما عت اہلسنّت کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری لاکھوں عقیدتمندوں کی موجودگی میں سپردخاک

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ممتاز عالم دین سابق ممبر قومی اسمبلی ،جما عت اہلسنّت کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کو لاکھوں عقیدت مندوں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ میمن مسجد کے باہر سہ پہر 4 بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کے صاحبزادے علامہ شاہ عبدالحق قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مفتی منیب الرحمن، علامہ کوکب نورانی، علامہ مظہر سعید کاظمی، علامہ عرفان مشہدی، علامہ ابرار احمد رحمانی، علامہ خلیل الرحمن چشتی، علامہ مظفر حسین شاہ، ممتاز علمائے کرام اور مریدین وعقیدت مندوں سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مفتی منیب الرحمن اور علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعا کروائی۔ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے میمن مسجد لایا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شاہ تراب الحق قادری کے عقیدت مند ومریدین نے ایمبولینس کو گھیرلیا اور دیوانہ وار ایمبولینس میں اپنے مرشد کے دیدار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب تھی۔ کئی مریدین وعقیدت مند زار وقطار رو رہے تھے۔ نماز جنازہ مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر کے بعد تقریباً 4 بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں میمن مسجدبولٹن مارکیٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس، سول اسپتال، جامع کلاتھ تک صفیں بنائی گئیں۔ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے انتظامات کے باوجود ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر سے میمن مسجد تک ٹریفک جام ہوگیا۔ نماز جنازہ میں آئے ہوئے شہریوں نے مختلف جگہوں جامع کلاتھ، لائٹ ہاؤس، ڈینسو ہال اور اس کے اطراف کی گلیوں میں اپنی گاڑیاں پارک کی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد پیدل اور گاڑیوں پہنچے۔ نماز جنازہ کے بعد لاکھوں افراد کے یک دم منتشر ہونے سے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ بعد ازاں علامہ شاہ تراب الحق قادری کے جسد خاکی کو کھارادر،کھوڑی گارڈن میں علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی ؒ کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے سوئم آج (ہفتہ) بعد مغرب میمن مسجد کھوڑی گارڈن میں ہو گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…