ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بس اب یہ کام کرنا ہی ہوگا!،بھاری اسلحہ برآمد ہونے کے بعد ایم کیو ایم کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہونے کے بعد اب بند گھروں کی تلاشی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ نائن زیرو کے قریب مکان سے ملنے والے اسلحے کے بعد بند کیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے بند مکان سے اسلحہ برآمد ہوا تو پولیس کی بھی آنکھیں کھل گئیں ، راکٹ لانچر، باردوی سرنگیں ، ایس ایم جی ، ایل ایم جی ، نائن ایم ایم پستول اور لاکھوں گولیاں برآمد ہوئی ۔ اتنا اسلحہ برآمد ہونے کے بعد اب بند گھروں کی تلاشی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق کچھ مکانات متحدہ رہنماں کے نام پر ہیں جس کے لیے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ادھر عزیز آباد کے جس مکان سے ا سلحہ ملا ہے ۔یہ مکان 24 دسمبر 2012 کو مسز عالیہ کے نام پر رجسٹرڈ ہوا جن کا حالیہ پتہ ایف بی ایریا کا ہی ہے ۔ اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ کون ، کیسے اور کن مقاصد کے لئے لایا یہ سوال اپنی جگہ برقرار ہے ۔

حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، ایسادہشت گرد گرفتار جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی ,ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈرسعید رفیق قانون کے شکنجہ میں آگیا،حکومت کی جانب سے مطلوب دہشت گردکے سر کی قیمت10لاکھ مقرر کی گئی تھی۔محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپور کے مقام پر دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کرلیا ،ملزم بنوں کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے جس کے سر کی قیمت 10لاکھ مقرر کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سعید رفیق پاک افواج ، پولیس ، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو عید کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد و راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں عید کے مواقع پر دہشتگردی اور کسی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لئے تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ گولڑہ، پیر ودھائی میں پولیس ار رینجرز کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔سرچ اپریشن کید وران سکیورٹی فورسز نے نے15افغان باشندوں سمیت 18مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مشتبہ افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو عید کے موقع پر عید گاہوں ، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور نادرا حکام کو سیف سٹی منصوبے کے تحت لگنے والے کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کی ہے

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…