بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

’’عمران خان اورشیخ رشید جانورہیں ‘‘ خود کشی کیلئے بنی گالہ چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگادیں

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان بھارت کی ترجمانی کر رہے ہیں،30اکتوبر کو اسلام آباد نہیں بنی گالا اور لال حویلی میں کچھ جانور بند ہوں گے،اسلام آباد پر حملے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،عمران خان کو خودکشی کا شوق ہے تو بنی گالا کی چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگالیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور معاشرہ غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتا،ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ خاندانکا ایک شخص کو قتل کردے،باقی اسے معاف کردیں،غیرت کے نام پر قتل کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے،حواکی بیٹی کے ساتھ صدیوں سے ہونے والا ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہا کہ بھارت عمران خان کو ادنی ساتھی مانتا ہے،ہماری محب وطن جماعتیں پارلیمان کے اندر ہیں اور مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان دشمن جماعت تحریک انصاف پارلیمنٹ کے باہر ہے،عمران خان بھارت کی ترجمانی کر رہے ہیں،مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے ایک طرف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جاری تھا دوسری طرف عمران خان نتھیا گلی میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور عوام کے خلاف ہے،30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہی ہوگا بلکہ لال حویلی اور بنی گالا میں کچھ جانور بند ہوں گے،کسی کو بھی اسلام آباد بند کے شہریوں پر چڑھائی کرنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں تمام ریاستی اداروں کی عمارتیں ہیں،اگر کسی کو خودکشی کرنے کا شوق ہے تو بنی گالاکی چھت پر چڑھ کر چھلانگ مارے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کے شہریوں کے گھروں کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں کہ وہ نہ ملازمت پر جاسکیں نہ روزمرہ کے امور سرانجام دے سکیں،شہریوں کو عمران خان کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہیے۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی 100دن کے دھرنے سے اقتصادی راہداری منصوبے کو ثبوتاڑکرنے کی کوشش کی پاکستان جنگ کے دہانے پرکھڑا ہے اور عمران خان لوگوں کو گھروں میں محصورکرنا چاہتے ہیں،عمران خان اسلام آباد کے گھروں کے دروازے بند کرنے پر تلا ہوا ہے،میری درخواست ہے کہ شہری عمران خان کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اس طرح کا رویہ جاری رکھا تو مستقبل میں کوئی جمہوری حکومت نہیں چل سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…