اسلام آباد(آئی این پی)اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، پاکستان کے دوست دشمن بن گئے ہیں،ہم غیر ریاستی عناصر کو پال رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ کشیدگی سے پختونوں کو نقصان ہوگا آج افغانستان پاکستان کا بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے،آج ہمارا کوئی دوست نہیں رہا مسلم ممالک کوئی بھی پاکستان کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں، پاکستان کو سب سے زیادہ افغانستان جنگ سے نقصان ہوا۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسٗلہ کشمیر اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بحث میں اظہار خیا ل کر رہے تھے۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے آج پاکستان کے دوست ہمارے دشمن بن گئے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نان سٹیٹ ایکٹرز کو پال رہے ہیں ہم دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ ہمارے خلاف ہوئے آج ڈھاکہ ہمارے خلاف ہوگیا ہے ‘ اشرف غنی سب سے پہلے پاکستان آیا کسی دوسرے ملک میں نہیں گیا تھا مگر آج وہ ہمارے کیوں خلاف ہوا۔ افغانستان کے ساتھ کشیدگی سے پختونوں کو نقصان ہوگا آج افغانستان پاکستان کا بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔ ہمیں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ آج ہمارا کوئی دوست نہیں رہا مسلم ممالک کوئی بھی پاکستان کے حق میں بیان دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے مسلمانوں پر مظالم ڈھائے مگر مودی یو پی سے منتخب وہ کر آیا اور یو پی میں اکثریت مسلم آبادی کی ہے بھارتی حکومت نہیں بلکہ شیو سینا مسلمانوں کو دھمکیاں دیتی ہے ہمیں شیو سینا کا کچھ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ستر سال سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور آئندہ بھی کشمیر کا مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ افغانستان جنگ سے نقصان ہوا اس جنگ میں کچھ جرنیلوں اور مولانا نے بہت پیسے بنائے مگر آج جتنے نان ستیٹ ایکٹر ہیں افغانستان جنگ کی وجہ سے ہیں ہمیں سب کچھ بھول کر نان سٹیٹ ایکٹر ز کو ختم کیا جائے۔
پاکستان کے حق میں کوئی بھی مسلم ملک بیان دینے کوتیارنہیں ،سینیٹ میں اہم سوال اٹھادیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی















































