ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

ممبئی حملہ کیس ،کمیشن کراچی پہنچ گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ممبئی حملہ کیس میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی الفوز نامی کشتی کا معائنہ کرنے کے لیے عدالتی کمیشن کراچی پہنچ گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اسپیشل پروسیکیوٹر مصباح الحسن قادری اور وکیل دفاع راجہ رضوان عباسی پر مشتمل عدالتی کمیشن کو کراچی جاکر کشتی کا معائنہ کرنے کا حکم دیاگیا تھا۔الفوز نامی اس کشتی کے معائنے کے علاوہ کمیشن اس گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرے گا جس نے کراچی شپ یارڈ میں اس کشتی پر قبضہ ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔یہ حکم اس وقت دیا گیا تھا جب ایف آئی اے حکام نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ کشتی کو تفتیشی افسر نے اس گواہ کی موجودگی میں اپنی تحویل میں لیا تھا جس نے کشتی کی شناخت کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسی طرح کی کشتی ملزمان کی جانب سے استعمال کی گئی۔انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ چونکہ کشتی اتنی بڑی ہے کہ اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا اور گواہ کا بیان بھی کشتی کو عدالت میں پیش کیے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا لہذا یہ ضروری ہے کہ کمیشن کو کراچی جاکر کشتی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ اگلے بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گا۔’الفوز’ نامی اس کشتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزمان نے ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے لیے اسے استعمال کیا تھا۔2009 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…