اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں 40ارب کانیامنصوبہ ،پاک فوج کی خدمات حاصل ،نئی فورس تشکیل دی جائے گی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں سوات موٹروے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس نے سوات موٹر وے کیلئے علیحدہ پولیس فورس کی تشکیل سے بھی اصولی اتفاق کیا۔ یہ فورس پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی شاہراہوں پر بھی تعینات کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی ہی سپریم باڈی ہے جواعلیٰ سطح پر اس نوعیت کی فیصلہ سازی کی مجاز ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (اس وقت چیف سیکرٹری کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہے)اعظم خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات موٹر وے صوبائی حکومت کاسب سے بڑا اور اہم ترین منصوبہ ہے جو 81کلومیٹر طویل اور ایک ایک کلومیٹر کی دو ٹنل پر مشتمل ہے۔ منصوبے کے دونوں اطراف کرنل شیر خان انٹر چینج صوابی اور ملاکنڈ سے بیک وقت تعمیری کام شروع کیا جار ہاہے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے ڈرلنگ کے لئے چار ہیوی مشینیں متحرک کر دی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل نے گزشتہ اجلاس میں یقین دہانی کرائی تھی کہ سوات موٹر وے مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے معاہدے کے لوازمات کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبائی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ٹیموں کی انتھک محنت اور اخلا ص کو سراہا۔ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سروے اور ایف ڈبلیو او کی طرف سے تعمیری کام کیلئے متحرک کردہ مشینری سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات موٹر وے صوبے کے تمام شمالی علاقہ جات کو ملک کے دیگر حصوں سے مربوط کرنے کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا خطہ سیاحتی سپاٹس سے مزین ہے اور یہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پورے ملک کی مستقبل کی معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت اختیار کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 40ارب روپے کے اس عظیم منصوبے کو ریکارڈ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر کو آسان اور تیز رفتاربنانے کیلئے ایف ڈبلیو او کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جائیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سوات موٹر وے صوبے کے شمالی علاقہ جات کے درمیان مواصلات کا ایک عظیم شاہکار ثابت ہو گا۔ یہ منصوبہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نئی راہیں کھولے گا۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ سوات موٹر وے خیبر پختونخوا کیلئے شہ رگ بنے گا۔ یہ منصوبہ صوبے کے شمالی علاقہ جات کو ملک کے دیگر حصوں سے مربوط کرکے خطے میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے گا جو صوبے کے تابناک مستقبل کا ضامن ہو گا۔ موٹر وے ایم ون اور سوات موٹر وے کے ملاپ سے یہ خطہ مستقبل کا تجارتی مرکز بن جائے گا جس سے وافر ذرائع آمدن اور بیروزگار افراد کو روزگار مہیا ہو سکے گا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ سوات موٹر وے کے چھ انٹر چینجز پر تجارتی سرگرمیوں بشمول پٹرول پمپ، گرینری لگانے ،پودے لگانے ، خوبصورت ڈیزاننگ، ہوٹلز ، مساجد اوردُکانوں کے علاوہ دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اراضی حاصل کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مستقبل میں منصوبے کی توسیع کے تناظر میں انٹر چینجز پر خوبصورتی، شادابی اور پلانٹیشن کیلئے اضافی اراضی حاصل کی جائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے کے تناظرمیں کارفرماضرورت کے تحت ہی اراضی حاصل کی جانی چاہیے جہاں جس انٹرچینج پرجتنی زمین حال اور مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہو اتنی زمین حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…