جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اہم وزیرکی غلط بیانی،حکومت نے شاہ محمود سے معافی مانگ لی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر عمر کی غلط بیانی پر وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے بیانات پر شاہ محمود قریشی نے ان کی تردید کی تھی مگر چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیٹھ کر کہا تھا کہ میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے یہ باتیں اے پی سی میں کی تھیں ، میں نے یہ تمام باتیں وزیراعظم ہاؤس میں موجود میڈیا سیل میں بیٹھ کر سنی تھی جس پر جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان مصدق ملک اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی موجود تھے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی میڈیا سیل موجود نہیں اور نہ ہی اے پی سی کی میڈیا سیل کے ذریعے نگرانی کی گئی ۔ زبیر عمر کے بیان پر میں شاہ محمود قریشی سے معافی مانگتا ہوں ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے ان کیمرہ اجلاس کی اگر مانیٹرنگ کی گئی ہے تو یہ انتہائی غیر مہذب اور غیر اخلاقی بات ہے

سلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پہلے کشمیر تک محدود تھی اب پورے بھارت میں پھیل چکی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں 20کروڑ عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا، کلبھوشن یادیو کے ڈوزیئر اقوام متحدہ ا ور دنیا کے ہر فورم پر ثبوتوں کے سات پڑے ہیں، نواز شریف کام والا آدمی ہے بڑھکیں مارنے والا نہیں اسلئے،کہا گیا کہ 2018ء میں وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا اور نواز شریف جیل میں ہو گا ،مگر 2018ء میں و زیر اعظم نواز شریف ہی ہو گا اور جیل میں کون ہو گا اسکا فیصلہ خود کر لیں،جو آج یہاں گلے پھاڑ کر کہتے ہیں وہ سند ھ میں جا کراپنا جوش دکھائیں عدالت اپکی کرپشن بے نقاب کر رہی ہے ، اگر ایسے کرپشن چلتی رہی تو 2028 میں بھی پیپلز پارٹی نہیں جیت سکے گی،پانامہ میں وزیر اعظم نوا زشریف کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ پانامہ پیپرز میں نواز شریف نہیں بے نظیر بھٹو کا نام ہے ،پانامہ پیپرز کی 560 آف شور کمپنیوں میں سے 558 پیپلز پارٹی کے لوگوں کی ہیں۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ قومی اور بین الاقوامی ہے۔ جس طریقے سے کشمیر میں تباہ کاریاں ہو رہی ہیں کشمیری بزرگوں ‘ بیٹیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ظلم ڈھانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ کشمیر کی آزادی کی تحریک پہلے کشمیر تک محدود تھی جو اب پورے بھارت میں بھی چل چکی ہے۔ بھارت میں آزادی کی تحاریک جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر میں 20کروڑ عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…