جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ابھی مسئلہ ختم نہیں ہو ا۔۔۔! ایم کیو ایم پر ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔۔ بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے کراچی کی تاریخ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ،، ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔چھاپے کے دوران 200سے زائدراکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ بھی برآمد ہوئے، برآمد ہونیوالے اسلحے میں لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمیٹ بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالا اسلحہ سیاسی جماعت کا بتایا جاتا ہے۔پولیس نے برآمد اسلحے کی کھیپ کو3شہزور ٹرکوں اور پولیس موبائلوں میں عزیزآباد سے منتقل کیا۔پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے آپریشن رات 12بجے شروع کیا اوریہ آپریشن صبح ساڑھے نو بجے تک جاری رہا۔اسلحہ زیر زمین چھپایا گیاتھا اور ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے۔اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلحہ تخریب کاری کی کسی بڑی واردات کے لئے چھپایا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…