منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی کی تاریخ کی اسلحہ اور گولہ بارود کی سب سے بڑی کھیپ برآمد

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے عزیز آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کر کے کراچی کی تاریخ میں اسلحہ اور گولہ بارود کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کرلی ہے۔اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز، کلاشنکوف ،، ایل ایم جی ، ایس ایم جی ، جی 3، ایم 16 رائفل ، اسانئپر رائفل نائن ایم ایم پستول سمیت جدید اسلحہ شامل ہے ۔چھاپے کے دوران 200سے زائدراکٹ لانچر اور ہزاروں کی تعداد میں رائفل گرینیڈ بھی برآمد ہوئے، برآمد ہونیوالے اسلحے میں لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمیٹ بھی ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونیوالا اسلحہ سیاسی جماعت کا بتایا جاتا ہے۔پولیس نے برآمد اسلحے کی کھیپ کو3شہزور ٹرکوں اور پولیس موبائلوں میں عزیزآباد سے منتقل کیا۔پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے آپریشن رات 12بجے شروع کیا اوریہ آپریشن صبح ساڑھے نو بجے تک جاری رہا۔اسلحہ زیر زمین چھپایا گیاتھا اور ہوا کی ترسیل کیلئے پڑوسیوں کے گھروں میں وینٹی لیشن پائپ بھی موجود تھے۔اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اسلحہ تخریب کاری کی کسی بڑی واردات کے لئے چھپایا گیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…