اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چھوٹو گینگ سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو غلام رسول چھوٹو کے دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں اور کسی بڑی سیاسی جماعت سے رابطوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کچھ دن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلام رسول چھوٹو اور اس کے 16 ساتھی خطر ناک جرائم پیشہ افراد ہیں، غلام رسول چھوٹو کے خلاف قتل سمیت ستانوے مختلف مقدمات پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درج ہیں۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ چھوٹو گینگ کی طرح باقی گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور اس کے لیے علاقے میں پولیس کو جدید اسلحہ اور خصوصی اختیارات دیے جائیں ۔ واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ اس گینگ کی پشت پناہی سیا سی حلقوں کی جانب سے کی جاتی ہے تاہم تازہ تحقیقاتی رپورٹ نے اس بات کو جھٹلایا ہے ۔
دوسری جانب راجن پور میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ سے وابستہ عطااللہ پٹ گینگ کے سربراہ سمیت 4 کارندوں نے بھی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے جس کے بعد ہتھیار ڈالنے والے گینگسٹرز کی تعداد17 ہو گئی ۔پاک فوج اور پنجاب پولیس نے دریائی علاقے کچا جمال کو جرائم پیشہ افراد سے صاف کرنے کےلئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔آپریشن کے 23ویں دن 2 روز قبل چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو نے12 ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے ۔اغواءکیے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا گیا تھا۔مقامی افراد کے مطابق فوج کی جانب سے گینگسٹرز کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ کی گئی تھی، شیلنگ سے گینگسٹرز کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں میں راجن پور کے موضع کچھی عمرانی کے ایک اور گینگ کا سربراہ عطاءاللہ پٹ اور اس کے 3 ساتھی شامل تھے۔عطاءاللہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ بھی اغواءبرائے تعاوان کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ اس کے خلاف بھی راجن پور اور قریبی علاقوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔حکام نے بتایا کہ عطاءاللہ چھوٹو گینگ کا باقاعدہ رکن نہیں تھا بلکہ وہ 14 اپریل کو پولیس کی فائرنگ سے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کی ہلاک ہونے والی بھتیجی کی تعزیت کرنے کےلئے اس علاقے میں گیا تھا تاہم فوج کا آپریشن شروع ہونے کے بعد وہ یہ علاقہ چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔
جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔۔ چھوٹو گینگ بارے اہم خبر آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
-
اسلام آباد میں 30 سالہ فرخ چوہدری کے اغواء اور ہلاکت کا معمہ حل
-
ایرانی ریال خریدنے والوں کو مرکزی بینک نے خبردار کر دیا
-
پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
-
ایران امریکا جنگ: یو اے ای میں رہنا پاکستانیوں کیلئے مشکل ہوگیا، سیکڑوں ہم وطن واپس پہنچ گئے
-
سوزوکی نے پاکستان میں اپنی نئی گاڑی متعارف کرا دی
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان،اہم نوٹم جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ
-
خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا
-
ٹیکنو نے پاکستان میں7000mAhبیٹری اور مضبوط ڈیزائن کی نمایاں خصوصیات کیساتھ SPARK 50 متعارف کرا دیا
-
ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم، گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کر دیئے



















































