جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فاروق ستار کی چھٹی،ایم کیو ایم کے نئے سربراہ کا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایم کیو ایم لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو رکنیت سے فارغ کردیاہے۔ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں مصطفی عزیز آبادی، قاسم رضا، محمد اشفاق اور واسع جلیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم نصرت پارٹی کے منتخب کنوینر ہیں اور فاروق ستار کو پارٹی میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے لہذا اب وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستارکا نام باربار غداری کا اعادہ کرنے پرخارج کیا گیا، فاروق ستار، تنظیمی ودیگر امور پر فیصلے عوام پر تھوپنے ک اختیار نہیں رکھتے، وہ اب ایم کیوایم کی جانب سے متعین کردہ پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم شہیدوں کی قربانیوں کا پاس رکھنے والے ارکان اسمبلی فوری استعفیٰ دیدیں، کارکنان وعوام ندیم نصرت کے ہراس بیان پریقین کریں جس کی توثیق بانی کرچکے ہوں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی ایم کیو ایم پارٹی پالیسی کے خلاف اقدامات پراستعفیٰ دینے میں آزاد ہیں۔ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ندیم نصرت ہی پارٹی کے کنوینر ہیں لہذا عوام ان کے بیان کو من و عن تسلیم کریں، تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، جو اراکین استعفی نہ دیں عوام سوشل میڈیا پر ان کا بائیکاٹ کر دیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…