آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں! مسلم لیگ ق کو بڑی پیشکش

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کا چےئر مین بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب اور پانامہ لیکس کے خلاف جلسوں میں (ق) لیگ کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ جبکہ میاں منظور احمد وٹو کے رابطے پر (ق) لیگ کے سا بق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویزا لٰہی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہاں یا نہ میں جواب دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی محرم الحرام کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے پنجاب میں ہونیوالے جلسو ں میں (ق) لیگ کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے جسکے لیے پیپلزپارٹی کے میاں منظور احمد وٹو نے چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کر کے انکو باقاعدہ شمولیت کی بھی دعوت دیدی ہے جسکے جوا ب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہاں یہ نہ میں جواب دیں گے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں