جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 5.5شدت کازلزلہ،ہلاکتوں اورزخمیوں کی خبریں آناشروع

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور/مانسہرہ (آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مانسہرہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ناران میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ہفتہ کو 5 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقے لرز اٹھے۔زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان اور خیبر ایجنسی میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز پٹن کے قریب 12 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی اور اس کا مرکز مینگورہ سے 117 کلو میٹر مشرق میں تھا۔زلزلے کے باعث زمین لرزنے سے خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں پہاڑی تودہ گرگیا، جس کے تلے دبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ناران میں زلزلے کے باعث متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں، جس سے 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زلزلے کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام بھی بْری طرح متاثر ہوا۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اور بالائی علاقوں میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 4 سے 6 شدت کے متعدد زلزلے آچکے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں 7.5 شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 200 سے زائد افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل 8 اکتوبر، 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…