بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک فوج بھارت کے ساتھ کیا کرے گی؟امریکہ و مغرب بھی نہیں بچاسکیں گے،حافظ محمد سعید نے دعویٰ کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مذہبی جماعتوں کے قائدین اور وکلاء رہنماؤں نے جماعۃالدعوۃ کے زیر اہتمام کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر جنگ لڑنے والا بھارت میدان میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا،انڈیا نے بارڈر پر جنگ چھیڑی تویہ صرف کشمیر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے ہر شہر میں جنگ لڑی جائے گی،پاکستانی فوج کے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب سے مودی کا جنگ کا بخار اتر گیا، سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ اجیت دوول نے تیار کیا،اب پاک فوج انڈیا کو سرجیکل سٹرائیک کا سبق پڑھائے گی اور انڈیا کوجلد ان شاء اللہ پتہ چلے گا کہ ڈرامہ کیا ہوتا ہے اور حقیقی سرجیکل سٹرائیک کسے کہتے ہیں،حکومت، فوج، سیاستدان اور عوام ملکی دفاع کے مسئلہ پر ایک ہوجائیں، انڈیا نے جارحیت کی بنیاد رکھ کر کے پاکستان کو انتقام لینے کا موقع فراہم کر دیا،پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دینے والا بھارت یاد رکھے کہ کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا۔ چوبرجی چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے قبل جامع مسجد القادسیہ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف مذہبی قائدین سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔غائبانہ نماز جنازہ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے پڑھائی۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ، جماعۃالدعوۃ لاہور کے مسؤل ابوالہاشم ربانی،الامہ لائرز فورم کے کنوینر راؤ طاہر شکیل ایڈووکیٹ، حبیب الرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔ امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا‘ اب وہ دنیا کو یہ کہہ کر گمراہ نہیں کر سکتا کہ جارحیت پاکستان کر رہا ہے ۔ یہ وقت ہے کہ کنٹرول لائن کے اس پار اس کو اتنا مارا جائے کہ انڈیا کی فوج بھاگ جائے اور مظلوم کشمیریوں کوغاصب بھارت سے آزادی ملے۔انڈیا اکیلا کچھ نہیں کر سکتا اسے امریکی شہ حاصل ہے ۔امریکہ انڈیا کی سرپرستی کر رہا ہے۔بھارت میں اسرائیلی یہودی پاکستان کے خلاف سازشیں و منصوبہ بندیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے دوران جب نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی تھی‘ کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہو رہی تھیں تو امریکہ انڈیا کو شہ دیتا رہا لیکن کشمیریوں نے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا انتقام لینے کیلئے اوڑی جیسی کاروائی کی ایک جھلک دکھائی تو امریکہ و مغرب پریشان ہو گئے اور کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلے حل کئے جائیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پوری قوم کو پہلے جنگ کا بخار چڑھایا‘ پاکستان پر حملہ اور سرجیکل سٹرائیک کرنے کے بیانات دیے گئے تاہم جب کچھ نہ کر سکے اور بھارتی عوام کا دباؤ بڑھا تو پھر اجیت دوول کا تیار کردہ سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بھمبھر، دودھنیال، چھمب ، لیپہ و دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس میں دو فوجی شہید ہوئے لیکن کہیں کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کیا گیا۔ بھارتی سیاستدانوں سے جھوٹ بول کر سرجیکل سٹرائیک کی مبارکبادیں وصول کی جاتی رہیں اور پوری دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی لیکن اب انڈیا کو ان شاء اللہ پتہ چلے گا کہ ڈرامہ کیا ہوتا ہے اور حقیقی سرجیکل سٹرائیک کس کو کہتے ہیں۔ پاک فوج انڈیا کو سرجیکل سٹرائیک کا سبق پڑھائے گی اور امریکہ و مغرب بھی انڈیا کو نہیں بچا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس کی فوج نے کنٹرول لائن عبور کی اور اب پاکستان کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔اب ڈیموں سمیت کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انڈیا نے جارحیت کی بنیاد رکھ کر کے پاکستان کو انتقام لینے کا موقع فراہم کر دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف جب تک بھارت سے دوستی کی باتیں کرتے رہے قوم ان کے ساتھ نہیں تھی لیکن جب انہوں نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی اور وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف ایک ہو گئے تو پورے پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا نے جارحیت کا آغاز کر دیا۔ حکومت کشمیریوں کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ کشمیر کی آزادی اور بھارت کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کا وقت قریب ہے۔ پاکستان کے جیالوں کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔ حکومت، فوج، سیاستدان اور عوام سب ایک ہو جائیں۔ اس وقت سب سے اہم مسئلہ دفاع کا ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کا راستہ روکنے کے لئے امریکی تھپکی پر پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا ہے ۔ہم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ بھارت سے تجارت ،ثقافت کا کھیل بند ہونا چاہئے۔پاکستان کی سلامتی کے لئے افواج پاکستان ،سیاسی و دینی قیادت،میڈیا،علماء کرام،وکلاء اور طلباء سمیت بچے بچے کو متحد ہونا چاہئے۔فتح پاکستان کی ہو گی اور شکست بھارت کی مقدر بنے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت نے ایک نئی لہر پیدا کی ہے۔لازوال قربانیوں کے ساتھ کشمیریوں نے اعلان کیا کہ ہم دہلی کی غلامی قبول نہیں کریں گے ۔آج پاکستان کے ہر دشمن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اسلام اورنظریہ پاکستان پر متحد ہیں ۔پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔جو بھارت کشمیریوں کو نہیں دبا سکا وہ پاکستان پر حملے کا سوچ رہا ہے۔اسکی سرجیکل سٹرائیک جھوٹ ثابت ہوئی اورانڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہواہے۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہاکہ ہم محمد بن قاسم، محمود غزنوی کے وارث ہیں اور سومنات کے بتوں کو توڑنے والے ہیں۔ تین کروڑخداؤں کا پجاری بھارتی اللہ اکبر کے نعرے بلند کرنیوالوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ انڈیا نے لائن آف کنٹرول پر حملہ کر کے دو پاکستانی فوجی شہید کئے جس پر پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیتے ہوئے تین بھارتی پوسٹوں کو تباہ کیا اوربھارتی فوجی 14لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔آج بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ہر شہر میں تکبیر کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔انڈیا کو اس کی جارحیت کا انجام بھگتنا پڑے گا۔متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ نعیم بادشاہ ،جماعۃ الدعوۃ لاہورکے مسؤل ابوالہاشم ربانی،الامہ لائرز فورم کے کنوینر راؤ طاہر شکیل ایڈووکیٹ، حبیب الرحمن و دیگر نے کہاکہ بھارتی دھمکیوں و جارحیت کے بعد پاکستان کی فوج،سیاست دان،عوام ایک پیج پر ہیں۔اگر انڈیا نے پاکستان پر حملہ کی غلطی کی تو پھر ہندوستان کو ٹکڑوں کو تقسیم ہونے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔غوری ،غزنوی کے بیٹے سارے ہندوستان پر اسلام کا پرچم لہرائیں گے۔ انڈیا کھوکھلی بڑھکیں مار رہا ہے ہم اس لمحے کے منتظر ہیں جب انڈیا جنگ شروع کرے کیونکہ ہم نے پچھلے قرض بھی چکانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی غلط فہمی جلد دور ہو جائے گی۔دشمن کو معلوم ہے کہ آج کا پاکستان 71والا پاکستان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…