فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آبادمیںجماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف جلسے میں بدنظمی ،جماعت اسلامی کے کارکنوں کی پولیس سے لڑائی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آبادمیںجماعت اسلامی کے کرپشن کے خلاف جلسے میں بدنظمی پیداہوگئی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکنوں کی پولیس سے لڑائی ہوئی جس میںاے ایس آئی عابدظفرزخمی ہوگئے ہیں اورکارکنوں نے دیگرپولیس والوں کوبھی ماراپیٹاہے ۔پولیس افسرعابدظفرکے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے مزیدنفری طلب کرلی ہے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب پولیس افسراپنے اہلکاروں کے ہمراہ سٹیج کی چیکنگ کےلئے سٹیج پرآئے توجماعت اسلامی کے کارکنوں نے پولیس والوں کودھکے مارے اورپولیس والے سٹیج سے نیچے گرگئے اورجس کی وجہ سے اے ایس آئی عابدظفرزخمی ہوگئے