اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر قانونی طور پر رقوم کی بیرون ملک منتقلی،64 سیاستدان پھنس گئے،بڑے بڑے نام سامنے آگئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے پر64 سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کارروائی کے لئے متفرق ترمیمی پیٹشن دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف ،شہباز شریف،حمزہ شہباز ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ شریف ، رانا تنویر ، ایاز صادق ، اسحاق ڈار ، جاوید ہاشمی ، عمران خان ، چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی ، فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشاء،عاصمہ جہانگیراور شیخ رشید سمیت 64سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے تین سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں149جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنائے ۔ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے اور حقیقی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ 64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کیا جائے۔ عدالت نے ہاتھ سے لکھی ہوئی متفرق درخواست کی بجائے ترمیمی پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…