ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

خان صاحب محض اقتدارکی خاطر یاجوج ماجوج ۔۔۔۔! لیگی رہنما تنقید میں حد سے آگے بڑھ گئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ کے باشعورعوام نے لاہورکادھرنامکمل طورپرمستردکردیا،پشاورسے پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کرنے والوں کیلئے کرایہ پرلینے والے تمام بگیاں اپنے منزل پرخالی پہنچی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا صوبے کے عوام کودرپیش مسائل پس پشت ڈال کرلاہورمیں بلامقصدمشن کیلئے جانا خیبرپختونخواہ کیساتھ مذاق ہے، پورے پاکستان سے رائیونڈمارچ کوکامیاب کرانے کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت کی تمام مشینری اورغریب عوام کے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں مگرہاتھ کچھ نہیںآیا،خان صاحب صرف اقتدارکی خاطر یاجوج ماجوج بن کرمیدان میں اترے ہیں،خان صاحب ہمارے ایک قومی حلقے جتنے عوام بھی اکٹھانہ کرسکے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترواقع اسلام آبادمیں بونیرکی وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے دواہم رہنمااحتشام الحق اورظفرعلی ویلج ناظم بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک طرف پاکستان بارڈرپرکشیدہ صورتحال ہیں ،کشمیرمیں انسان سوزمظالم جبکہ دوسری طرف لاہورمیں پی ٹی آئی نے بنگڑوں کاانعقادکیاہے جوپاکستان کے امیج پرنفی اثرات مرتب کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں پارٹی میں انہیں قدرکی نگاہ سے دیکھاجائیگااورانہیں باعزت مقام دینگے۔ اس موقع پرمسلم لیگی رہنما ممبر باچا،امین اللہ،لیاقت خان، امیرزیب خان اوردیگررہنما بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلدبونیرکادورہ کرکے بونیرکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہودکیلئے کئی اہم اعلانات کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…