بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہم پوری طرح تیار ہیں ۔۔۔!آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فون گھمادیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے بھارت کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیے ،وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے مسلح جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ،وفاقی کابینہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ،ایل او سی پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت خطے کو جنگ و جدل میں دھکیلنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہا ،بھارت واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ملک کا بچہ بچہ ملکی دفاع کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مہم جوئی کا بھرپور انداز میں جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،پاکستان کی سرزمین پر کسی کو میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے اور پاکستان کی مسلح افواج بھرپور انداز سے اپنے دفاع کے لئے تیار ہے ، ملک کا بچہ بچہ ملکی دفاع کیلئے جان قربان کرنے کو تیار ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترجیحخطے سے غربت ، بے روزگاری کا خاتمہ ہے اور غربت،بیروزگاری کے خاتمے سمیت ترقی وخوشحالی کی منزل کاحصول ہماراعزم ہے،ہمیں توانائیاں عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی پر مرکوز رکھنی چاہیں ، ہم اس کے لئے سرگرم ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی خطے سمیت پوری دنیا میں امن قائم ہو۔انہوں نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اگر بھارتی فوج کا تشدد اور مظالم جاری بھی رہتا ہے تو وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے اور پاکستان بھرپور انداز میں کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے اندھا دھند بربریت پاکستانیوں کیلئے ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سرحد ی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں اور کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ ہے جس کے نتیجے میں ہمارے دو جوان شہید ہوئے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی بھی خلاف ورزی کرنے پر تلا ہے جس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ،پاکستا ن دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے چکا ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اپنی تمام تر توانائی صرف کررہا ہے ، پاک افواج کی دہشت گردی خلاف جنگ میں قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں ۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرحدی صورت حال اور مسئلہ کشمیر کا ایجنڈا سرفہرست رہا ،شرکاء نے بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھی جائزہ لیاگیا اور مستقبل میں بھارت کو منہ توڑ اور بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، پاک فوج کے شہید ہونیوالے جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف ،چوہدری نثار علی خان ،بلیغ الرحمن ،خواجہ سعد رفیق،سردارمحمد یوسف ،چوہدری برجیس طاہر ،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت حکومتی وعسکری حکام نے شرکت کی ۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور وزیر دفا ع خواجہ آ صف نے ایل او سی کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور جامع رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے‘ وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے خطاب اورغیر ملکی سربراہوں سے ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا،کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سفارشات منظور کی گئیں ، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اسلام آباد میں مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور مختلف ملکوں سے یادداشتوں کے مسودوں کی بھی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان بھی بات چیت ہوئی ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…