جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

’’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ‘‘ پاکستان پر جان نچھاور کرنےوالے امتیاز شہید نے اپنے علاقے کو کیا زبردست فائدہ پہنچایا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک امتیاز شہید کےنام سے پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے امتیاز شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز آزاد کشمیر بھمبر میں بھارتی بربریت کا شکار ہونے والے شہید لانس نائیک امتیاز احمد کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب آج مختصر دورے پر فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے لانس نائیک شہید امتیاز احمد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور بعد ازاں شہید کے گھر محلہ ہجویری ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے شہید کے والد ریٹائرڈ سکول ماسٹر محمد اقبال تبسم، شہید کی اہلیہ ، ان کی کمسن بچیوں اور بہن بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ہر کشمیری کے دل میں آزادی کی تڑپ زندہ رہے گی اور انشاء اللہ ایک دن کشمیر آزاد ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے محلہ میں پرائمری سکول کو اپگریڈ کا درجہ دیتے ہوئے اسے شہید امتیاز احمد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت شہید لانس نائیک امتیا احمد کے اہل خانہ اور ان کے بچوں کی کفالت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ، کمشنر فیصل آباد محمد علی آغا، ڈی سی او سلیمان غنی اور ممبران اسمبلی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی شہید لانس نائیک امتیاز احمد کی آخری آرامگاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام صف متحدہ ہیں اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے دو فوجی جوانوں کو شہید اور نو کو زخمی کیا جس پر پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مسلح افواج اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے رینجرز سمیت پاکستان کی فضائیہ اور بحریہ دشمن کو ایسا سبق سکھائے گی کہ آئندہ اس کی نسلئیں بھی یاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور بھارت اس پر مسلط ہو کر بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے مگر مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے جو جدوجہد جاری کر رکھی ہے وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گی اور شہیدوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف مسلسل دفاعی اداروں سے رابطہ میں ہیں اگر آئندہ بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…