اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف کرزی کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتیوں کی جانب سے موت کا سکوت طاری تھا ۔ جبکہ پاکستان کی طرف ایک بار پھر لاہوریوں کا وہی مخصوص جوش خرو ش یکھنے میں آیا جو زندہ دلانِ لاہور کا ہی خاصہ ہے ۔ کشیدہ حالات کے باوجود واہگہ بارڈر پرچم اتارنے کی تقریب کل بھی باقائدگی سے ہوئی ، بھارت کی جانب سے کوئی بھی نہیں تھا جبکہ پاکستان کی جانب ہزاروں افراد نے شرکت کی ، پاکستان کی جانب سے پاک فوج میں تعینات سکھ فوجی نے پرچم کشائی کی جو کہ بھارت کے منہ پہ ایک بڑا طمانچہ تھا ، یہ بات اس چیز کا ثبوت ہے کہ پاکستان دلیری کا مظاہرہ کر رہا ہے ، سرحد کے اس پار خاموشی تھی ، بھارت کا نام لینے والا کوئی نہیں، بھارت کی جانب سے لمبی خاموشی تھی ، جبکہ پورے واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کی آواز گونج رہی تھی ۔