جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی “تمہارا منہ توڑ کر رکھ دیں گے ” شاہ محمود قریشی بارڈر پر پہنچ گئے

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طرف سے ایل اوسی پرفائرنگ کے بعد تحریک انصاف نے بھی بھارت کوسخت جواب دینے کااعلان کردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ قو م اورسیاسی قیادت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے اعلان کیاکہ بھارت کویہ پیغام دینے کےلئے کہ ہمارامقابلہ کرنے کی کوشش نہ کروورنہ بڑا نقصان کھاﺅ گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ بھارت کوجواب دینے کےلئے واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارامقصدیہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کومنہ توڑجواب دینے کےلئے واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

پاک بھارت کشیدگی میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورت حال کے بعد عمران خان نے بھی ہنگامی بیان جاری کیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج سے پہلے ہم نواز شریف کے خلاف ایک پیغام دنیا کو دینے جار ہے تھے مگر کل سے ہم نہ صرف پاکستانی وزیراعظم بلکہ بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھی دنیا کو سخت پیغام دیں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی کہ ہم بھارت کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے جو یہ سمجھا جا رہا ہے پاکستان میں سیاسی بحران ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتا ہے مگر بھارت کو کل ہم پیغام دیں گے کہ یاد رکھے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ نہ جانے کیا بات ہے کہ جب بھی ہم وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی بھی احتجاج کرنے جاتے ہیں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جاتا ہے یا بھارت کی جانب سے چھیڑ چھاڑ ہو جاتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…