ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فاروق ستار کو صدر اور وزیر اعظم کے برابر سیکورٹی فراہم کی جائے!! یہ مطالبہ کس سینئر سیاستدان نے کیا؟جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے حیران کن مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ لندن والے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ فاروق ستار جس انداز میں ایم کیو ایم کو چلا رہے ہیں اس پر لندن والے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ایم کیو ایم کے لوگوں کو اپنے ہی لوگوں سے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اگرچہ پاک فوج کی کاوشوں سے ایم کیو ایم کا جنگجو گروپ کافی حد تک ختم ہو چکا ہے لیکن فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کی شدید خطرات لاحق ہیں۔ سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن والے کبھی بھی اور کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل تو کرائے پر خود کش بمبار مل جاتے ہیں۔ جب بھی کوئی کارروائی ہوتی تھی تو ایم کیو ایم طالبان پر ڈال دیتی تھی۔ نبیل گبول نے مطالبہ کیا کہ فاروق ستار کو بچانا ہے تو انہیں انتہائی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، انہیں اتنی سیکورٹی دی جائے جتنی ملک کے حکمران کو دی جاتی ہے۔ فاروق ستار کا پروٹوکول صدر اور وزیر اعظم کے برابر ہونا چاہئے۔
دوسری جانب سابق ایم کیو ایم رہنماء آصف حسنین کا کہنا ہے کہ وہ فاروق ستار کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ فاروق ستار ایک گرتی ہوئی دیوار کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی مجھے بتا دے کہ کیا الطاف حسین فاروق ستار کو فون کال نہیں کررہے؟ فاروق ستار اور الطاف حسین کے درمیان فکس میچ چل رہا ہے۔ فاروق ستار نے تمام پاکستانیوں کیلئے کنفیوڑن پیدا کر دی ہے۔ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قوم سے اب یہ مذاق ختم ہونا چاہئے۔ لوگوں کو ڈبل مائنڈ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ کیا اسرائیل اور بھارت کو دعوت دینا ختم ہو گیا؟ الطاف نے عظیم طارق، عمران فاروق کو مروا دیا، اب فاروق ستار کی جان کو خطرہ ہے۔ ایم کیو ایم قائد کو بچانے والا خود بھی فنا ہو جائیگا۔ کچھ روز بعد الطاف پھر سامنے آجائیں گے اور فاروق ستار خاموش ہوجائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن الگ نہیں۔ قائد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے۔ کیا ایم کیو ایم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کیخلاف کھڑی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…