ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

رائے ونڈمارچ ،تحریک انصاف کاچندہ اکھٹاکرنے کےلئے انوکھاطریقہ ،آپ بھی جانئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ دنوں رائے ونڈمارچ کےلئے پارٹی کارکنوں سے چندہ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ رائے ونڈمارچ کوکامیاب بنایاجاسکے تاہم یہ مہم اپنے نتائج بھرپورطریقے سے نہ چل سکی جس کے بعد اب تحریک انصاف نے جلسے میں رائیونڈ جلسے میں عمران خان کے قریب بیٹھنے کے لئے کارکنوں سے وصولی شروع کر دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے رائیونڈ جلسہ کیلئے “انوکھی چندہ مہم ” شروع کر دی ہے۔ چندے میں جتنے زیادہ پیسے دیے جائیں گے، اتنی ہی عمران خان کے قریب بیٹھنے کی جگہ ملے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی کے خواہش مند 2 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے خواہش مند 1 لاکھ روپے ادا کریں جبکہ زیاد ہ سے زیادہ چندہ دینے والوں کی عمران خان سے 15 منٹ کی ملاقات بھی کروائی جا رہی ہے۔ اس مد میں جمع ہونے والا چندہ رائے ونڈ جلسے پر خرچ ہوگا۔ واضح رہے تحریک انصاف رائے ونڈمارچ پاناما پیپرزلیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کے نام آنے کے بعد ان کے احتساب کامطالبہ کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…