جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری ۔۔ چین نے ہمسایہ ملک کو پیغام دیدیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہ وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے ، دونوں ممالک اپنے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے سماجی واقتصادی ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ، کوئی ملک چھوٹا بڑا نہیں ہم سب کو برابر سمجھتے ہیں ، سی پیک منصوبہ لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیا گیا ، سی پیک کا حتمی مقصد اقتصادی ترقی کا حصول ہے اوراس میں کسی بھی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ، بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر منصوبوں کی طرح سی پیک بھی تعاون اور شمولیت کا کھلا نظریہ ہے یہ کسی تیسرے فریق کے خلاف منصوبہ نہیں ، پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، دونوں ممالک کے عوام نہ صرف دوست بلکہ بھائی بھائی ہیں ، پاک چین دوستی ہمارے دلوں میں جڑیں پکڑ چکی ہے ، چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، عالمی اور علاقائی صورتحال کچھ بھی ہو پاکستان اور چین نے ہمیشہ باہمی تعاون ، اعتماد اور حمایت کی فضا کو برقرار رکھا ،30ارلی ہار ویسٹ منصوبوں میں سے 16مکمل ہو چکے ہیں ، ان پر مجموعی طور پر 14ارب ڈالر لاگت آئے گی ، ان منصوبوں نے پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کئے ہیں ۔، چین نے گزشتہ67سالوں میں بہت زیادہ اور تیز تر ترقی کی ،چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے ، ہم پر امن ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ۔ منگل کو یہاں چین کے 67ویں قومی دن کے موقع پر چینی سفارتخانے کی جانب سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ، یہ دن یکم اکتوبر کو منایا جائے گا ، استقبالیے میں سینئر عسکری اور سول حکام اور سفارتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد نے اس میں شرکت کی ۔تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مہمان خصوصی تھے جبکہ اس میں چینی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب کے اہم شرکاء میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، ریاستی اور سرحدی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد الغفور حیدری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان ، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ ، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اور سینیٹر مشاہد حسین سید بھی شامل ہیں ۔ تقریب کے آغاز میں چین اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا ، مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیز تر ترقی ، لوگوں کی سماجی واقتصادی ترقی کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 67سالوں میں چین نے بہت زیادہ ترقی کی اور چین کی معیشت نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اورترقی کے معاملے پرکسی بھی ملک کومداخلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ چین اصلاحات کا عمل مزید گہرا کرے گا اور اسے آگے پھیلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پر اعتماد ہے اور وہ اپنی معیشت کی تیز تر ترقی کی رفتار کو ثابت قدمی سے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں امن کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین نے معاشی نشوونما اور طرز زندگی میں بہتری لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے اور چین کی تیزی سے ترقی ایک معجزہ ہے ، ہم پر امن ترقی کا عمل جاری رکھیں گے ، ہم سمجھتے ہیں کہ چاہے کوئی ملک بڑا ہے یا چھوٹا سب برابر ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ باہمی مفاد کی حکمت عملی پر عمل کیا جائے ، ہم پر امن تعاون کے لئے پانچ نکاتی اصولوں پر تمام ممالک سے تعاون اور دوستی چاہتے ہیں ، ہم نے دنیا میں امن اور ترقی کے لئے ٹھوس کردار ادا کیا ہے ۔ سن وی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کو پاک چین بے مثال دوستی کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی چاہیءں تاکہ ہمارے مشترکہ خوابوں کو تعبیر مل سکے اور مشترکہ منزل کا نصب العین حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی خواہشات پر پورا اترنے کے لئے اپنے سماجی و اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ چین اور پاکستان قریبی دوستانہ پڑوسی اورسدا بہار شراکت دار ہیں ،دونوں ممالک کے عوام نہ صرف ایک دوسرے کے دوست ہیں بلکہ بھائی ہیں ، چین پاک دوستی ہمارے دلوں میں جڑیں پکڑ چکی ہے اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اعتماد کی صورت بنتی جا رہی ہے ۔ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک اور متعاون شراکت دار ہیں ، اس وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے 65سال سے مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں ، چین اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی مفاہمت ، اعتماد اور حمایت کو برقرار رکھا اور اس بات کی کبھی پرواہ نہیں کی کہ عالمی اور علاقائی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے ، چاہے جو کچھ بھی ہو ہماری دوستی اٹوٹ انگ رہی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ۔ چینی سفیر نے کہا کہ اب تک 30ارلی ہارس منصوبوں میں سے 16یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا زیر تعمیر ہیں اور ان میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔ ان منصوبوں سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے اور اس نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شروع دن سے ہی سی پیک منصوبہ لوگوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے شروع کیا گیا ، سی پیک کا حتمی مقصد اقتصادی ترقی کا حصول ہے ، بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر منصوبوں کی طرح سی پیک بھی تعاون اور شمولیت کا کھلا نظریہ ہے ۔ نہ تو یہ اخراج کا اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کے خلاف منصوبہ ہے ۔ چینی سفیر نے سی پیک کی تعمیر کو فروغ دینے اور چینی لوگوں اور پاکستان کے اداروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی کامیاب صورتحال کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے مرحلے مزید مضبوط ہوئے ، بیلٹ اینڈ روڈ اقدامات کے تحت سی پیک نے اہم پیش رفت کی جبکہ اس موقع پر اپنے خطاب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چینی سفیر کی پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں مثبت تعاون ہے ۔انہوں نے چینی قیادت کے ون روڈ ون بیلٹ نظریے کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کل کے مستقبل کے لئے بہتر امید ہے ۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جن سے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…