جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کیخلاف اعلان جہاد،شرعی اعلامیہ جاری

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے تین سو جیدعلماء مشائخ ومفتیان کرام نے پاکستانی حکومت سے بھارت کیخلاف اعلان جہادکرنیکامطالبہ کردیا، مرکزاہلسنّت سے جاری کردہ علماء ومشائخ ومفتیان کرام کے مشترکہ شرعی اعلامیہ میں کہا گیاکہ غاصب اورظالم بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے،عوتوں ، بچوں اوربوڑھوں سمیت نہتے کشمیریوں پرریاستی جبراورظلم کی انتہاہوگئی ہے،پاکستانی قوم کو دہشتگردی کانشانہ بنانے اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں بھارتی ہاتھ کارفرماہے،کنٹرول لائن پرکشیدگی اوربھارتی آبی جارحیت پرکوئی سمجھوتانہ کیاجائے، بھارت تمام تراخلاقی اورانسانی حدودسے تجاوزکرچکاہے، اندریں حالات شرعی طورپر بھارت کی ظالم حکومت کیخلاف جہادفرض ہوچکاہے،پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ اپنی بھرپور ایمانی اوربدنی قوت کیساتھ بھارت کے خلاف اعلان جہاد کرے ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی،اس سلسلے میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ پاکستان ریاست مدینہ کا عکس جمیل ہے جس کی حفاظت عبادت سے کم نہیں ہے،ارض پاک کلمہ طیبہ کی بنیا د پر بنا جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا،عالمی استعماراپنے تمام تروسائل کیساتھ مسلمانوں کے خلاف برسرپیکارہوچکاہے،بدی کے مقابلے میں نیکی کی قوت کا میدان میں نکلنا دینی فریضہ ہے،ظالموں کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے،ہمیں اپنے حقوق کیلئے عَلم جہادبلندکرناہوگا،حکومت اسلامی قونین کے اجراء اورنفاذکے حوالے سے اپنی آئینی وشرعی ذمہ داریاں پوری کرے،آزادی کشمیر کایہ بہترین وقت ہے،مسلمان غزوہ ہند کی تیاری کریں، کشمیر میں ہونیوالے مظالم اور بربریت کو روکنے کیلئے اور کشمیری دخترانِ اسلام کی داد رسی کیلئے پاکستانی حکومت پاک فوج کو مقبوضہ وادی کی طرف پیش قدمی کی جازت دے،انشاء اللہ!اللہ کی نصرت اورفتح ہمارامقدربنے گی، اعلامیہ جاری کرنیوالے علماء ومشائخ ومفتیان کرام میں مفتی لیاقت علی رضوی،پیرمحمدداؤدرضوی،پیر وسیم الحسن شاہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹرطیب رضاالمدنی، علامہ مجاہدعبدالرسول خان،ڈاکٹرحبیب الرحمن، مفتی عبدالمصطفیٰ نوشاہی،مفتی عبدالغفار،مفتی کامران مسعود، علامہ عطاء الرحمن دھنیال، علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ وسیم عباسی، علامہ نثار الرحمن،پیرغوث رضاقادری،مفتی فاروق قادری،مفتی گلزاراحمدصدیقی،مفتی جمال الدین نجمی،مفتی حبیب رضوی ودیگرکے نام شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…