کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ناراض رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم بلوچ کوتحفظات تھے کہ وزیراعظم اوران کے قریبی حکام ان کی بات نہیں سنتے تھے اورنہ ہی ا ن کی کسی شکایت پرکوئی ایکشن لیاجاتاتھاجس کی وجہ سے عبدالحکیم بلوچ نے حکمران جماعت میں رہ کرخاموش اختیارکرلی تھی ۔اب عبدالحکیم بلوچ نے ن لیگ کوخیرآبادکہہ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیاہے ۔عبدالحکیم بلوچ پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کے بعد کریں گے تاہم ان کے معاملات پیپلزپارٹی سے طے پاگئے ہیں ۔عبدالحکیم بلوچ اپنی قومی اسمبلی کی نشت سے استعفی دینگے اورپیپلزپارٹی کے ٹکٹ پردوبارہ انتخابات میں حصہ لینگے ۔