اسلام آباد ( آئی این پی ) اگر بھارت نے سندھ طاس ماہدے پر کیطرفہ نظر ثانی کرنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔ معاہدے میں پاکستان سے ناانصافی کی گئی تھی پاکستان کے ایک دریا کا پانی بھارت کو مل رہا ہے ۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کیا تو پاکستان کو فائدہ ہو گا ، بھارت صرف بڑھکیں مارتا ہے ، پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ، اگر بھارت سے جنگ ہوء تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی ، فوجی جوان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری میں تاخیر ہوئی ، چھٹی مردم شماری جلد ہو گی ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے بھارت کس طرح نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ۔ بھارت نے افغانستان میں میں بھی ٹریننگ کیمپ کھولے ہوئے ہیں اور مسلسل پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ۔ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے کوشش کرتا ہے جو ناکام ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بڑھکیں مارتا ہے تو کبھی پیچھے ہٹ جاتا ہے ۔ پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ اگر بھارت سے جنا ہوئی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر بھارت نے سندھ طاس ماہدے پر کیطرفہ نظر ثانی کرنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو فائدہ ہو گا ۔ معاہدے میں پاکستان سے ناانصافی کی گئی تھی پاکستان کے ایک دریا کا پانی بھارت کو مل رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوجی جوان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری میں تاخیر ہوئی ، چھٹی مردم شماری جلد ہو گی