اوتھل(این این آئی) ددرپروجیکٹ میں سرنگ میں پھنسے چینی انجینئراور پاکستانی مزدور کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا دستہ پہنچ گیا،تاہم 36گھنٹوں سے پھنسے چینی انجینئراور پاکستانی مزدورکے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں ددر پروجیکٹ میں بجلی بندہونے کی وجہ سے لفٹ سرنگ میں پھنس جانے کی وجہ سے کئی چینی انجینئراور مزدور پھنس گئے تھے تاہم مقامی انتظامیہ نے انہیں کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد باحفاظت نکال لیاتھا لیکن ایک چینی انجینئراور ایک پاکستان مزدو36گھنٹوں سے سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں اس حوالے سے بتایا جاتاہے کہ سرنگ میں شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مقامی مزدور انہیں نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد پاکستان فوج کا ایک دستہ انہیں نکالنے کیلئے ددر پروجیکٹ پہنچ گیا ہے لیکن یہ شبہ ظاہرکیا جارہاہے کہ چینی انجینئراور پاکستان مزدور اب تک گرمی اور حبس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہونگے تاہم حتمی طورپر کچھ کہانہیں جاسکتاالبتہ پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیوآپریشن شروع کرکے چینی انجینئراور پاکستان مزدورکو نکالنے کا کام شروع کردیاتھا۔